۱۵ آبان ۱۴۰۳ |۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 5, 2024
حج

حوزہ/ تیونس کے صدر نے سعودی عرب میں شدید گرمی سے 49 حاجیوں کے جاں بحق ہونے کے بعد اپنے وزیر برائے مذہبی امور کو برطرف کردیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تیونس کے صدر نے سعودی عرب میں شدید گرمی سے 49 حاجیوں کی موت کے بعد اپنے وزیر برائے مذہبی امور کو برطرف کردیا۔

جمعہ کے روز تیونس کے صدر قیس سعید نے فیس بوک اور سوشل میڈیا پر شائع ہونے والے ایک مختصر بیان میں اعلان کیا کہ انہوں نے اس ملک کے مذہبی امور کے وزیر ابراہیم الشائبی کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان میں وزیر کی برطرفی کی وجہ نہیں بتائی گئی، تاہم سوشل میڈیا کے متعدد صارفین نے تیونس کے درجنوں حاجیوں جاں بحق ہونے کی وجہ سے اس ملک کے مذہبی امور کے وزیر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

سعودی عرب سے واپسی پر تیونس کے وزیر مذہبی امور نے تیونس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے اعلان کیا کہ سعودی عرب میں شدید گرمی کی وجہ سے 49 عازمین حج جاں بحق ہو گئے ہیں۔

الشائبی نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں بہت سے ایسے حجاج تھے جو ویزا سیاحت کے ساتھ سعودی عرب گئے تھے اور ان کی تعداد 44 تھی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .