۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی ملاقات

حوزہ / پاکستان کے شہر کراچی میں علامہ شبیر حسن میثمی سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملاقات کی اور ان کے بھائی کے انتقال پر انہیں تعزیت پیش کی۔‎

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہر کراچی میں علامہ شبیر حسن میثمی سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی جناب عبدالخبیر آزاد نے ملاقات کی اور ان کے بھائی کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔‎

علامہ شبیر حسن میثمی سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی ملاقات

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی جناب عبدالخبیر آزاد اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ زہرا (س) اکیڈمی، کراچی میں مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان سے ان کے برادر بزرگوار مرحوم مصدق حسین لاکھانی کی فاتحہ خوانی کے لیے تشریف لائے اور ان سے تعزیت کی اور مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی۔

بعد ازاں مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا۔

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر سیکرٹری جنرل کے فرزند مولانا ڈاکٹر محمد میثمی بھی موجود تھے۔

علامہ شبیر حسن میثمی سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی ملاقات

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .