۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی سے علامہ سید اسد اقبال زیدی کی وفد کے ہمراہ ملاقات

حوزہ/ پاکستان کے شہر کراچی میں سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان سے شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر نے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شیخ شبیر حسن میثمی سے صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ علامہ سید اسد اقبال زیدی نے زہرا(س) اکیڈمی میں وفد کے ہمراہ اہم ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں موجودہ سندھ کی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

علامہ شبیر حسن میثمی سے علامہ سید اسد اقبال زیدی کی وفد کے ہمراہ ملاقات / مختلف امور پر تبادلہ خیال

سیکرٹری جنرل نے مختلف اہم امور بالخصوص تنظیم سازی پر صوبائی صدر اور وفد کی رہنمائی کی۔

قابل ذکر ہے کہ کراچی کورنگی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر بھی سیکرٹری جنرل نے صوبائی صدر سے رپورٹ دریافت کی اور زخمیوں کے علاج معالجے کے حوالے سے فوری اقدامات کی بھی ہدایت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .