۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حیدرآباد میں استقبال رمضان المبارک و مبلغین کانفرنس

حوزہ/ کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدر سید حسنین مہدی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد علی جروار، صوبائی رہنما مولانا عابد رضا عرفانی، صوبائی نائب صدر اسد رضا نعیمی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ حضرت امام العصرؑ فاؤنڈیشن حیدرآباد کے زیرِ اہتمام " استقبال رمضان المبارک و مبلغین کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدر سید حسنین مہدی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد علی جروار، صوبائی رہنما مولانا عابد رضا عرفانی، صوبائی نائب صدر اسد رضا نعیمی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

سیمینار کی میزبانی کا شرف مولانا کرم علی حیدری المشھدی نے حاصل کیا۔ اس موقع پر علماء کرام، تنظیمی افراد کارکنان و مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

بعدازاں علامہ شبیر میثمی نے وفد کے ہمراہ قدم گاہ مولا علی علیہ السلام حیدرآباد پر حاضری دی اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور داخلی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے دعائے خیر کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .