۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: معاشی، معاشرتی اور انسانی حقوق سمیت دیگر چیلنجز پر قابو پانے کےلئے سیاسی، جمہوری استحکام نہایت ضروری ہے نیز ملک کے تمام مسائل کا حل تمام سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی میں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ پاکستان آرمی کے عہدوں پرخوش اسلوبی سے تعیناتیوں کا خیر مقد م کرتے ہیں، ملک کو معاشی،معاشرتی اور انسانی حقوق سمیت دیگر حوالوں سے گھمبیر مسائل کا سامنا ہے، پاکستان کو ان تمام مسائل پر قابو پانے کےلئے سیاسی اور جمہوری استحکام کی ضرورت ہے، ماضی کی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اورچیف آف دی آرمی سٹاف کی تقرریوں پر اپنے تہنیتی پیغام میں کیا۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ پاکستان آرمی دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتی ہے ۔ انہوں نے نئی فوجی قیادت (چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ،آرمی چیف ) کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ان تعیناتیوں پر ہونیوالی بحث کا خاتمہ ہو چکا امید کرتے ہیں پاکستان کو درپیش مسائل کا حل آئین و قانون کی روشنی میں کیا جائے گا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ پاکستان سات دہائیوں خصوصاً گزشتہ پچاس سال سے معاشی، معاشرتی اور انسانی حقوق سمیت دیگر حوالوں سے گھمبیرمسائل کا سامنا کررہاہے جس کی بنیادی وجہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام ہے ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ پاکستان کو ان تمام مسائل پر قابو پانے کےلئے اتحار و امن وامان ضروری ہے اور جمہوری استحکام اسی صورت میں آئے گا جب ماضی کی غلطیوں کو دہرانے کی بجائے ان سے سیکھتے ہوئے آگے بڑھا جائے، سیاسی اختلاف ضرور رکھا جائے مگر عدم برداشت اور سیاسی اختلاف کو دشمنی میں تبدیل کرنے کی روش کو تبدیل کیا جائے ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستا ن علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ ہم ایک عرصہ سے کہتے چلے آرہے ہیں کہ ملک کے تمام مسائل کاحل باہمی مشاورت اور آئین کی بالادستی و قانون کی حکمرانی میں ہے کیونکہ اسی کے ساتھ ملک و معاشرہ ترقی کرے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .