۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
کراچی، شیعہ علماء کونسل کے تحت عظمت علماء و ذاکرین کانفرنس

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ علماء کو چاہیے کہ انتہا پسندی کے خاتمے اور اتحاد و وحدت کی فضا کو فروغ دینے کے لیے علماء،خطباء اور ائمہ جمعہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کو روکا جا سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام بھوجانی ہال میں عظمت علماء وذاکرین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس موجودہ ملکی صورتحال میں علماء کے کاندھوں پر ذمہ داری بڑھ گئی ہے، علماء کو چاہیے کہ انتہا پسندی کے خاتمے اور اتحاد و وحدت کی فضا کو فروغ دینے کے لیے علماء،خطباء اور ائمہ جمعہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کو روکا جا سکے۔ پاکستان تمام مسلمانوں نے مل کر بنایا تھا اور ہم سب کو مل کر اس کی جغرافیائی حدود کا دفاع کرنا ہے اور پاکستان سے انتہا پسندی کا خاتمہ کرنا ہے موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی کے سبب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ملک کی صورتحال انتہائی ابتر ہوگئی ہے حکمران عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں بھی ناکام نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علماء و ذاکرین آپسی تعلقات کو مضبوط کریں، علامہ ساجد نقوی

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا حکومت کی جانب سے منی بجٹ پیش کرنا عوام کو خودکشیوں کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے علماء خطبہ ذاکرین کی ذمہ داری ہے کہ ان حالات میں عوام کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے اور انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں علماء کانفرنس کے اندر مندرجہ ذیل قرارداد پیش کی گئی۔آج کا یہ اجتماع قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی پر بھرپور اعتماد کرتا ہے،اجتماع حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پاکستان میں مسنگ پرسنز کو بازیاب کرا کے ان کو ان کے ورثاء سے ملایا جائے،ہم کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہیں اور وہاں پر چلنے والی اسلامی تحریکوں کی حمایت کرتے ہیں،ہم سیالکوٹ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس انتہا پسندی کی روک تھام کے لئے ریاست سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے اقدامات کو یقینی بنائیں اور اس واقعے میں ملوث افراد کو سزا دی جائے۔

تصویری جھلکیاں: کراچی میں شیعہ علماء کونسل کے تحت عظمت علماء و ذاکرین کانفرنس

علماء کانفرنس میں ملک بھر سے جید علماء کرام نے شرکت کی اس موقع پر علامہ باقر حسین زیدی،علامہ سید رضی جعفر نقوی،علامہ سید اسد اقبال زیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ رضی حیدر، علامہ نثار قلندری،حسنین مہدی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .