۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/قم میں موجود "صحافیوں" کی امام جمعہ سکردو علامہ شیخ حسن جعفری سے ملاقات

حوزہ/ قم میں موجود صحافیوں نے امام جمعہ و الجماعت سکردو بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں ایرانی دینی مدارس کا ترجمان" حوزہ نیوز" کے ایڈیٹر نے سائٹ کی سرگرمیوں کے بارے میں علامہ شیخ محمد حسن جعفری کو بریفنگ دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم میں موجود صحافیوں نے امام جمعہ و الجماعت سکردو بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں ایرانی دینی مدارس کا ترجمان" حوزہ نیوز" اور پاکستانی دینی مدارس کا ترجمان وفاق ٹائمز کے صحافیوں نے اپنی سرگرمیوں کے بارے میں علامہ شیخ محمد حسن جعفری کو بریفنگ دی۔

تصویری جھلکیاں: قم میں موجود "صحافیوں" کی امام جمعہ سکردو علامہ شیخ حسن جعفری سے ملاقات

علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہاکہ اس وقت دنیا میں اپنی بات کو ابلاغ اور پہنچانے کا سب سے اہم ذریعہ میڈیا ہے، جہاں پر علم و معلومات کو عام کیا جارہا ہے وہاں پر غلط خبروں اور افواہوں کو عام کرنے کا بھی اتنا ہی زور اور سلسلہ ہے، جس طرح سے الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں، لہذا ہمیں اپنے نظریات، اسلامی علوم اور صحیح خبروں کو میڈیا کے ذریعے دنیا تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے میڈیا کی اہمیت اور ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اسلام نے پیغام پہنچانے پر بہت تاکید کی ہے اور میڈیا کی اہمیت کا اس بات اندازہ ہوتا ہے کہ غدیر خم میں بھی پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ولایت امیرالمومنین علیہ السلام کا اعلان کرنے کے بعد ولایت کے پیغام کو دنیا کے گوشہ و کنار تک پہنچانے کی تاکید فرمائی، لہذا ہمیں بھی میڈیا کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے دین مبین اسلام کی تعلیمات کو دنیا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ آج دنیا پہلے کی نسبت سچائی کی زیادہ متلاشی ہے، لہذا ضروری ہے کہ ہمیں اپنی شناخت برقرار رکھتے ہوئے اسلام کی اصلی اور بنیادی تعلیمات سے دنیا کو آگاہ کریں۔

علامہ شیخ حسن جعفری نے حوزہ نیوز ایجنسی کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہاک ہ ہمیں دنیا بھر کی خبریں اس سائٹ کے ذریعے موصول ہوتی رہتی ہیں اور حالیہ چندبرسوں میں میڈیاکی حیران کن ترقی نے دنیاکوایک ’’گلوبل ویلیج‘‘بناکررکھ دیاہے۔اور یہ کہا جاسکتا ہےکہ یہ دور میڈیاوار کا دور ہے، میڈیا کا معاشرے میں اہم کردار ہے اور میڈیا کی حیران کن ترقی نے دنیا بھر کی طرح گلگت بلتستان کو بھی شدید متأثر کیا ہے لہذا ہمیں میڈیا کا صحیح استعمال کرتے ہوئے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔

یادرہے حوزہ نیوز ایجنسی نے اس موقع پر علامہ شیخ محمد حسن جعفری سےگلگت بلتستان سمیت بین الاقوامی حالات پر خصوصی انٹرویو لیا ہےجو کہ کچھ ہی دنوں میں قارئیں کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • علی IR 16:14 - 2022/01/15
    0 0
    مولا داعی امن و اتحاد علامه صاحب کو سلامتی دین