۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
نجف اشرف میں بلتستانی طلاب کی تنظیم لجنہ آل یسن کی علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات

حوزہ/ طلاب سے گفتگو کرتے ہوئے امام جمعہ سکردو نے کہا: "طلاب محترم اپنی توانائیوں کو حصول علم میں صرف کریں اور نجف اشرف میں جب تک ہیں اس فرصت کو غنیمت سمجہیں اور اپنے آپ کو زیور تقوی سے آراستہ کریں یقینا کامیابی آپ کے قدم چومے گی" ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آج مورخہ 21دسمبر 2021 کو نجف اشرف میں بلتستانی طلاب کی تنظیم لجنہ آل یسن کے صدر حجہ الاسلام والمسلمین شیخ احمد کوثری کی قیادت میں لجنہ کے اراکین نےانجمن امامیہ بلتستان کے سر پرست اعلی اور مرکزی امام جمعہ و الجماعت سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات کی ۔

طلاب سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ طلاب محترم اپنی توانائیوں کو حصول علم میں صرف کریں اور نجف اشرف میں جب تک ہیں اس فرصت کو غنیمت سمجہیں اور اپنے آپ کو زیور تقوی سے آراستہ کریں یقینا کامیابی آپ کے قدم چومے گی ۔

اس نشست میں لجنہ کے اراکین نے شیخ صاحب سے کچھ مطالبات بہی کیے اور قبلہ شیخ صاحب نے مطالبات کے حل کے لیے یقین دہانی کرائی ۔

نجف اشرف میں بلتستانی طلاب کی تنظیم لجنہ آل یسن کی علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات

تبصرہ ارسال

You are replying to: .