۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
 آیة الله العظمیٰ حافظ بشیرحسین نجفی

حوزه/ حضرت آیة الله العظمیٰ حافظ بشیرحسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں بصرہ سے زیارت کو آئے مؤمنین کے وفد سے اپنے خطاب میں کہا کہ کہ اسلام اور اسلامی معاشرےکے خلاف شدید حملےاور فکری انحرافات کورائج کرنےکی کوششیں کی جارہی ہیں لہذا مؤمنین کو چاہئے کہ اس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور حقیقی اسلامی تعلیمات کو عام کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیة الله العظمیٰ حافظ بشیرحسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں بصرہ سے زیارت کو آئے مؤمنین کے وفد سے اپنے خطاب میں خدا کی رضا کے حصول کے لئےنفس کے محاسبے، گناہوں سے پاکیزگی اور قلب طاہر وسلیم کے ساتھ خدا کی بارگاہ میں حاضری پر تاکید فرمائی۔

مرجع عالی نے بیان کیا کہ  لازمی ہے کہ اسلامی ثقافت و اقدار  اور اسلام کے احکام کے مطابق کہ جس کی ترغیب ہمیں ہمارے نبی (ص) اور اہلبیت علیہم السلام نے  دلائی ہے کے مطابق عمل کیا جائے جسمیں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر اہمیت رکھتا ہے جسے کسی بھی صورت ترک نہیں کرنا چاہئے اسلئے کہ اسلام اور اسلامی معاشرےکے خلاف شدید حملےاور فکری انحرافات کورائج کرنےکی کوششیں کی جارہی ہیں لہذا مؤمنین کو چاہئے  کہ اس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور حقیقی اسلامی تعلیمات کو عام کریں۔

ان کا مزید کهنا تها کہ لازمی ہے کہ ہم عراق اور خاص کرامنی تنظیموں کےشہیدوں کے یتیموں کو فراموش نہ کریں اسلئے کہ وہ دین، عراق کی عزت اور فخر ہیں اور ہم انکی خدمت میں جو بھی پیش کر سکتے ہیں اسمیں کوتاہی نہیں کرنا چاہئے اور ملحوظ نظر یہ رہے کہ اس خدمت کے دوران خضوع اور خشوع کے ساتھ ساتھ صرف رضائے الٰہی مد نظررہے اسلئے کہ ہماری جانب سے انکی خدمات کے باوجود وہ ہم پر صاحب فضل ہیں نہ کہ ہم ان پر۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .