۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
آية الله النجفي خلال استقباله لوفدٍ من البرلمان الأوربي

حوزہ/ یورپین پارلیمنٹ کے نمائندوں، محققین اور سیاستدانوں پر مشتمل ایک وفد نے نجف اشرف میں مرجع تقلید آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپین پارلیمنٹ کے نمائندوں، وہاں کے محققین اور سیاستدانوں پر مشتمل ایک وفد نے نجف اشرف میں مرجع تقلید آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات کی ہے۔

آیت اللہ نجفی نے اس ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عراق کی سیاست میں مداخلت بالخصوص غیرملکی افواج کی موجودگی اور عراق کے اموال پر تصرف کے خلاف بیانات کا خیر مقدم کیا اور یورپی یونین کے اراکین سے اپیل کی کہ وہ مظلوم اقوام منجملہ عراق، شام اور یمن کی حمایت کریں۔

انہوں نے کہا: نجف اشرف "القاعدہ اور داعش" کو نابود کرنے اور ملک سے باہر نکالنے میں اپنے فرزندان کے ساتھ کھڑا رہا۔

انہوں نے مزید کہا: دہشت گردی کو اب بھی شرانگیزی پھیلانے والے بعض ممالک کی پشت پناہی حاصل ہے۔

 آیت اللہ نجفی نے کہا: دہشت گردی کا وجود اسلام کے لئے باعث توہین ہے کیونکہ دہشت گرد اسلام کا نعرہ لگاتے ہیں جبکہ اسلام محبت، اخوت اور امن و آشتی کا دین ہے اور شدت پسندی اور الحاد سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .