۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
بم دھماکہ

حوزہ/پشاور کے بونیر نامی علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چار پولیس اہل کار زخمی ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے پاکستانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پشاور کے بونیر نامی علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چار پولیس اہل کار زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق، چوکی امبیلا کی موبائل گاڑی کے ساتھ کنکوئی کے مقام پر ریموٹ کنٹرول سے بم دھماکا کیا گیا، واقعے میں 4 پولیس اہل کار زخمی ہوئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچے اور زخمی پولیس اہل کاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کے مقام سے شواہد اکٹھے اور علاقے کی ناکا بندی کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .