۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
علامہ موسیٰ رضا جسکانی

حوزہ/ سندھ کی طرح پنجاب میں بھی جنوری اور فروری میں ایک بڑی تعداد میں عزاداروں کو اذیت ناک پریکٹس شیڈول فورتھ میں ڈالا گیا ہے، جس میں شیعہ علماء کونسل کے صوبائی سطح کے رہنماء بھی شامل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی نے کہا ہے کہ سندھ کی طرح پنجاب میں بھی جنوری اور فروری میں ایک بڑی تعداد میں عزاداروں کو اذیت ناک پریکٹس شیڈول فورتھ میں ڈالا گیا ہے، جس میں شیعہ علماء کونسل کے صوبائی سطح کے رہنماء بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رہنمائوں کے اکائونٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں اور پاسپورٹ تھانے جمع کرانے کے آرڈر بھی جاری کر دیئے ہیں۔

علامہ موسیٰ رضا جسکانی نے کہا کہ ہم اس ناجائز اور ناروا اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکمرانوں سے تمام اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زیادتیوں کے خلاف شیعہ علماء کونسل سندھ نے 14 فروری کو پُرامن لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، ملت کے تمام طبقات آمادہ و بیدار ہیں۔

آخر میں کہا کہ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب بنیادی حقوق کے حصول اور عزاداری کی حمایت میں شیعہ علماء کونسل سندھ کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .