پیر 27 اکتوبر 2025 - 20:45
میانمار میں "ممتاز شیعہ دینی قائدین کے افکار" پر ادبی نشست کا انعقاد

حوزہ/ میانمار شیعہ مسلم ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر کے زیرِ اہتمام “"ممتاز شیعہ دینی قائدین کے افکار" پر ایک ادبی نشست مگو شیعہ جامع مسجد ینگون میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ینگون/ میانمار شیعہ مسلم ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر کے زیرِ اہتمام “"ممتاز شیعہ دینی قائدین کے افکار" پر ایک ادبی نشست مگو شیعہ جامع مسجد ینگون میں منعقد ہوئی۔

پروگرام کی نظامت سینٹر کے چیف ایڈیٹر حجۃ الاسلام حاجی معصوم علی نے انجام دی۔ اس موقع پر سینٹر کے شعبہ تحقیق کے نائب مدیر حجۃ الاسلام سید محمد یوسف مہدی نے اعلیٰ شیعہ مذہبی علماء کے افکار، ان کے علمی و دینی اثر و رسوخ، اور مغربی تہذیب و حکمتِ عملی کے بارے میں ان کے نظریات پر تفصیلی خطاب کیا۔

مزید برآں، سینٹر کے عالمِ دین مولانا سید ناصر حسین نے آیت اللہ سید ابوالقاسم خوئی (رہ) اور امام خمینی (رہ) و شہید نمر کی زندگی، علمی خدمات اور انقلابی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔

مگو شیعہ جامع مسجد کے امامِ جمعہ مولانا سید جعفر جعفری نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ائ اور آیت اللہ سید علی سیستانی کی سوانحِ حیات اور ان کے دینی و سماجی کردار پر جامع گفتگو کی۔

اسی طرح سینٹر کی نائب شعبہ تربیت کی انچارج، عالمہ زینب مدینہ بیک نے عالم اسلام میں شیعہ خواتین کے کردار اور علمی خدمات اور دینی قربانیوں پر تفصیل سے اظہارِ خیال کیا۔

نشست میں شریک بعض معزز مہمانوں نے بھی گفتگو کی اور اپنے تاثرات پیش کیا۔ اختتام میں مولانا سید محرم حسین نے شرکائے محفل اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا کے ساتھ اس نشست کا اختتام کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha