حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرپرست اعلىٰ مدرسہ امام مہدی عج نوشہرو فيروز و سابق نائب صدر شيعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ، مولانا جان محمد ونگانى کى نماز جنازہ، حرم بی بى فاطمہ معصومہ سلام اللہ عليہا ميں آيت اللہ سيد علوى بروجردى کى اقتداء ميں ادا کردى گئى۔
نماز جنازہ کے بعد قبرستان بہشت حضرت بى بى معصومہ سلام اللہ علیہا قم ميں علماء اور فضلا کے حصہ ميں تدفين کى گئى، جنازہ نماز میں مسئول دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ ، علامہ ظفر على شاہ نقوى، مسئول شعبہ زائرين سيد ناصر عباس انقلابى، سابق مسوول دفتر قائد ملت علامہ محمد شریف لغاری، مدیر مدرسہ المہدی عج مولانا مختار رحیمی، مسئول جامعہ روحانيت سندھ فدا حسين يزدانى، وسید علی حسين شاہ، مدرس جامعہ علميہ کراچی سيد محمد تقى شاہ، انچارج شعبی زائرين حرم حضرت معصومہ قم، علامہ سید شفقت عباس انقلابى، دانشگاہ جعفریہ واگھریجی سے ، مولانا محمد امين لغارى ، مدیر آموزش مدرسہ القائم مولانا رياض حسين پتافی ، مولانا نائب علی کمیلی سميت سندھ، پنجاب بلوچستان، گلگت بلتستان کے سو سے زیادہ علماء و فضلا نے شرکت کی۔آخر مرحوم کے خانوادہ سے حسینیہ ابوالفضل قم نو میں تعزیت کی گئى۔
مرحوم کے انتقال پر قائد ملت جعفریہ پاکستان سمیت پاکستان بھر کی تنظیی شخصیات علماء و کارکنان کا اظہار افسوس کیا ہے