جمعرات 23 اکتوبر 2025 - 18:01
اسلام اور قرآن تمام مذاہب کے تہوار اور مقدسات کے احترام کا درس دیتا ہے، علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: سکھ  اور ہندو برادری کو دیوالی تہوار پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ایسے تہواروں سے  لوگوں میں محبت اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے سکھوں اور ہندیوں کے تہوار دیوالی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا: اسلام نے ہمیشہ تمام مذاہب کے مقدسات کو تحفظ فراہم کرنے کا پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا: ہر کمیونٹی جب اپنے مذہبی اور ثقافتی دن مناتی ہیں تو اس سے عوام کو اپنے مذہب سے جڑے رہنے کا شعور ملتا ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا: ہر باشعور مکتب تفریق اور انتشار پھیلانے والے عناصر سے نفرت کا پیغام دیتا ہے۔

انہوں نے کہا: ملک پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق ہیں۔ دنیا میں آج بے چینی اور مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں اور یہ سب لوگوں کے مذہب سے دوری کا نتیجہ ہے۔

رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان نے عالم اسلام کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: تمام مکاتب کے رہنما امت واحدہ کی عملی تصویر پیش کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha