۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
News ID: 402344
16 ستمبر 2024 - 13:58
امکان ثبت‌نام اینترنتی حضور در سی‌وهشتمین کنفرانس وحدت اسلامی

حوزہ/بارہ سے سترہ ربیع الاول دنیا بھر کے بیدار مغز مسلمان ہفتۂ وحدت المسلمین کے طور پر مناتے ہیں۔

تحریر:سید مشاہد عالم رضوی

حوزہ نیوز ایجنسی| بارہ سے سترہ ربیع الاول دنیا بھر کے بیدار مغز مسلمان ہفتۂ وحدت المسلمین کے طور پر مناتے ہیں اور اھل علم حضرات جانتے ہیں کہ اس سنت کو فقیہ اھل بیت عالم مجاہد رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے قائم کیا تھا تا کہ دنیا بھر کے مسلمان نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی ولادت باسعادت کو جی کھول کر منائیں بھی اور اپنے کردار وعمل سے رسول اللہ کے پر امن مشن اسلام کی تصویر بھی پیش کریں اور مسلمان آپسی احترام وفرقہ وارانہ ھماھنگی کے ساتھ ہادی دیں محمد مصطفیٰ صلی کے بتائے ہوئے اصولوں پر قائم ہوسکیں۔

بحمد اللہ اس مرد باعمل فقیہ بصیر کی یہ کوشش کامیاب رہی ۔چنانچہ آج ساری دنیا میں ربیع الاول کی بارہ تاریخ ( جسے برادران اسلامی بارہ وفات کہتے ہیں شان وشوکت سے منائی جاتی ہے) سے سترہ ربیع الاول ( جسے اھل تشیع ولادت پیغمبر اکرم کی تاریخ شمار کرتے ہیں) تک یہ پورا ہفتہ ہفتہ وحدت کےنام سے جانا جاتا ہے چنانچہ یہ پورا ہفتہ ذکر وفکر رسول اسلام میں بسر ہوتا ہے۔ اور وحدت ویک جہتی کی ایک سہانی فضا قائم ہوتی ہے، لہٰذا ہم اس تاریخ کی آمد آمد پر آپ تمام پیروان سیرت وکردار نبوی کی خدمت میں بہت بہت مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

خدایا! محمد مصطفیٰ اور ان کی آل پاک کے صدقے میں ملت اسلامیہ میں مزید اتحاد واتفاق کی فضا قائم کردے اور اسے دشمنوں کی سازشوں سے محفوظ رکھ ۔

آمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔

يا ايها النبى انا ارسلنا ك شاهدا ومبشراو نذيرا وداعيا الى الله باذنه وسراجا منيرا۔۔۔ سورہ احزاب آیت ٤٥ ٤٦

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .