۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عزاداری کوالالامپور

حوزہ/ ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ظہر عاشورہ کی نماز جماعت اور عزاداری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملائشیا میں مقیم ایرانی اور دیگر فارسی بولنے والے عزاداروں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ملائشیا میں جمہوریہ اسلامی ایران کی ثقافتی مشاورت کے شعبہ تعلقات عامہ نے خبر دی ہے کہ ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں عزاداریٔ حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام میں ایرانی اور دیگر فارسی بولنے والے عزاداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

حجت الاسلام والمسلمین ثنائی نے مجلسِ عزا سے خطاب کے دوران حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کے قیام اور اہداف کے بارے میں گفتگو کی۔

انہوں نے امام عالی مقام علیہ السلام کے قرآن اور دین کی حفاظت امر بالمعروف اور نہی از منکر کی غرض سے خروج کے بیان کے ساتھ ساتھ اہل بیت علیہم السلام کے مصائب کا ذکر کیا۔

قابل کر ہے کہ ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ظہر عاشورہ کی نماز جماعت اور عزاداری میں ملائشیا میں مقیم ایرانی اور دیگر فارسی بولنے والے عزاداروں نے بھرپور شرکت کی۔

ملائشیا میں عزاداریٔ امام حسین (ع) کا شاندار انعقاد

تبصرہ ارسال

You are replying to: .