اتوار 6 جولائی 2025 - 12:08
دفتر صدر مملکت ایران کے سربراہ کی بیوتِ مراجع عظام میں منعقدہ عزاداری میں شرکت

حوزہ / محسن حاجی میرزائی نے حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کی عزاداری میں بیوتِ مراجع عظام میں منعقدہ مجالسِ عزاداری میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، صدرِ جمہوریہ اسلامی ایران کے دفتر کے سربراہ محسن حاجی میرزائی اور قم کے گورنر اکبر بہنام‌ جو نے روزِ تاسوعائے حسینی حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی عزاداری کے سلسلے میں آیات عظام مکارم شیرازی، نوری ہمدانی، سبحانی، شبیری زنجانی اور وحید خراسانی کے گھروں میں منعقدہ مجالسِ عزا میں شرکت کی اور عزاداروں کے ہمراہ سوگواری میں شریک ہوئے۔

قم کے ڈپٹی گورنر برائے ثقافتی، سماجی اور زیارتی امور کے مطابق اس سال محرم میں قم المقدسہ کے اندر دو ہزار سے زائد عزاداری کی مجالس عزا، مساجد، تکیے اور گھریلو مجالس منعقد کی جا رہی ہیں اور چونکہ یہ ایام صہیونی حکومت کی ایران اسلامی کے خلاف بارہ روزہ مسلط کردہ جنگ میں شہید ہونے والے جنازوں کے تشییع کے ساتھ بھی متقارن ہیں، اس لیے عوام نے امام حسین علیہ السلام اور شہدا کی محبت میں مجالسِ عزا میں پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چڑھ کر شرکت کی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha