جمعہ 4 جولائی 2025 - 12:38
ظلم و جبر کے سامنے جھکنے سے انکار کو "حسینیت" کہتے ہیں

علامہ عارف حسین واحدی:

ظلم و جبر کے سامنے جھکنے سے انکار کو "حسینیت" کہتے ہیں

جو قوم حسین (ع) کے راستے پر چلتے ہوئے قربانی دینا جانتی ہے وہ کہیں شکست نہیں کھاتی

حوزہ/ علامہ عارف حسین واحدی نے جنڈ شہر میں 6 محرم الحرام کے مرکزی جلوس عزاداری میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے 6 محرم الحرام کے مرکزی جلوس عزاداری میں شرکت کی۔ یہ پورے علاقے کا عظیم الشان تاریخی جلوس ہوتا ہے جس میں پورے علاقے کے عزادار اور شیعہ و سنی شریک ہوتے ہیں جس کا اختتام شہر کے مرکزی امام خمینی (رہ) چوک پر ہوتا ہے۔

علامہ عارف حسین واحدی نے امام خمینی (رہ) چوک پر عزاداروں کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا: یہ نواسۂ رسول کی عزاداری کسی مسلک یا فرقے کے خلاف نہیں ہوتی بلکہ نواسۂ رسول کی یہ عزاداری تمام مسالک میں اتحاد پیدا کرنے اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے بنیادی کردار ادا کرتی ہے کیونکہ مولا حسین علیہ السلام کسی ایک مسلک یا مذہب کے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے محسن ہیں۔

ظلم و جبر کے سامنے جھکنے سے انکار کو "حسینیت" کہتے ہیں

انہوں نے کہا: یہ عزاداری ہر دور کی یزیدیت کے خلاف بہت بڑا احتجاج ہے۔ اکسٹھ ہجری میں مظلوم کربلا نے یزیدیت کی بیعت سے انکار کر کے دنیا کو پیغامِ حریت دیا کہ جبر و ظلم کے سامنے جھکنے سے انکار کو حسینیت کہتے ہیں۔

علامہ عارف واحدی نے مزید کہا: چودہ صدیوں بعد فرزند حسین (ع) امام سید علی خامنہ ای نے موجودہ دور کے صہیونی اور امریکی یزیدیوں کے سامنے نہ جھک کر عملی طور پر اعلان کیا کہ ہم حسینی اسی طرح یزیدیت کو پاؤں تلے روندتے ہوئے آگے بڑھتے رہیں گے۔ جو قوم حسین (ع) کے راستے پر چلتے ہوئے قربانی دینا جانتی ہے وہ کہیں شکست نہیں کھاتی۔

ظلم و جبر کے سامنے جھکنے سے انکار کو "حسینیت" کہتے ہیں

انہوں نے کہا: ہماری عزاداری میں ظالم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کا درس دیا جاتا ہے۔ مقاومت کی دو ایٹمی طاقتوں پر بڑی فتح حاصل کرنا اسی عزاداری کا ثمر ہے مگر افسوس کہ پنجاب حکومت مجالس عزا پر پابندیاں لگا کر آئینِ پاکستان کی خلاف ورزی کر رہی ہے جو ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے۔ ہم ان عزاداروں کے ذریعہ وزیر اعلٰی کو پیغام دے رہے ہیں کہ عزاداری میں رکاوٹیں نہ ڈالیں۔ عزاداری ہماری مقدس عبادت ہے۔ عزاداری دنیا کے کونے کونے میں ہو رہی ہے اس کو نہ کوئی روک سکتا ہے نہ ہی محدود کر سکتا ہے۔

ظلم و جبر کے سامنے جھکنے سے انکار کو "حسینیت" کہتے ہیں

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha