۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ عارف واحدی

حوزہ/ ہماری عزاداری امن و اتحاد کی علامت ہے یہ نواسہ رسول کا ذکر ہے اور امام حسین علیہ السلام تمام امت مسلمہ کے ہیں کسی ایک مسلک کے نہیں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرگودھا/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنماء علامہ عارف حسین واحدی نے مکتب تشیع کی عظیم الشان دینی درسگاہ سلطان المدارس سرگودھا کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی اور دوسری نشست میں خطاب کرتے ہوئے تاریخ اسلام میں علماء تشیع کی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے علمی دینی خدمات اور ملی حقوق کے لیے علماء کی جدوجہد اور قربانیاں کے تعلق سے سیر حاصل گفتگو کی اس کے علاوہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا سلام شرکاء جلسہ تک پہنچایا۔

علامہ عارف حسین واحدی نے حضرت آیت اللہ علامہ محمد حسین نجفی کی مذہبی ملی خدمات کو سراہا اور قائد ملت کی قیادت میں امت مسلمہ کے اتحاد وحدت کے لئے جو اب تک کاوشیں ہوئی ہیں اور کامیابیاں ہوئی ہیں ان پہ اور اس وقت جو حقوق تشیع کے حوالے سے جدوجہد ہو رہی ہے اس کے تعلق سے تفصیل سے روشنی ڈالی اور عزاداری کے خلاف پیش آنے والی مسلسل رکاوٹیں اور سازشیں تفصیل سے بیان کی۔

نواسہ رسول امام حسین (ع) کی عزاداری امن و اتحاد کی علامت ہے، علامہ عارف واحدی

انہوں نے کہا کہ 1400 سال سے عزاداری سید الشہداء کے خلاف مسلسل رکاوٹیں ڈالی جاتی رہیں اور سازشیں کی جاتی رہیں لیکن  ان شاءاللہ یہ مقدس مشن ہے کربلا والوں کے مشن کو  آگے بڑھانے کے لیے اور اسلام کو سربلند کرنے کے لیے جتنی زیادہ رکاوٹیں آتی اس کے رستے میں جتنی زیادہ سازشیں اس کے خلاف ہوتی ہیں اتنی زیادہ  عزاداری اٹھتی ہے اور اسی طرح عزاداری بڑھتی رہے گی لیکن ہم حکومت وقت کو یہ کہتے ہیں کہ ہماری عزاداری امن و اتحاد کی علامت ہے یہ نواسہ رسول کا ذکر ہے اور امام حسین علیہ السلام تمام امت مسلمہ کے ہیں کسی ایک مسلک کے نہیں ہیں اور تمام امت مسلمہ کے تمام مسالک اپنے اپنے انداز میں  یہ ذکر نواسہ رسول کرتے ہیں ہم اپنے انداز میں کرتے ہیں یہ ہماری مذہبی عبادت ہے جو آئین کے مطابق ہے آئین اور قانون کی کہیں بھی خلاف ورزی نہیں ہے ایف آئی آرز ہوئی ہیں عزاداروں پہ یا انتظامیہ کے متعصب افسران نے مومنین کے ساتھ جو رویہ رکھا وہ قابل قبول نہیں ہے۔اس کافوری نوٹس لیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .