حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحد ی کی سربراہی میں اعلیٰ سطی وفد جس میں سیکرٹری مرکزی محرم الحرام کمیٹی شیعہ علماءکونسل پاکستان سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ، علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی سربراہ کمیٹی صوبائی محرم الحرام شمالی پنجاب ،علامہ سید جعفر حسین نقوی سیکرٹری صوبائی محرم الحرام کمیٹی شمالی پنجاب ،علامہ کوثرعباس حیدری قمی سربراہ محرم الحرام کمیٹی ضلع راولپنڈی ، مرکزی رہنما علامہ فرحت عباس جوادی ، مولانا رضا محمد خان ضلعی رہنما ، سید فرید حسین شاہ ممبر صوبائی محرم الحرام کمیٹی ،سید نیئر عباس نقوی تحصیل صدرشیعہ علماءکونسل راولپنڈی، سید محمود نقوی و دیگر عہدیداران و کارکنان نے مرکزی جلوس علم ، ذوالجناح ،تعزیہ راولپنڈی میں شرکت کی ۔
علامہ عارف حسین واحدی نے کمیٹی چوک پر موجود میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری اتحاد و وحدت کا پیغام دیتی ہے ،محدودیت قبول نہیں،اربعین میں پیادہ شرکت کرنا شہریوں کا بنیادی حق ہے، عزاداری کیخلاف کسی قسم کی رکاوٹیںبرداشت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو پیغام دیتے ہیں کہ پنجاب میں عزاداروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرنے کا سلسلہ بند کر دیں۔ آئین کے مطابق عزاداری سید الشہداءشہری آزادیوں کا مسئلہ ہے ۔ پاکستان کے آئین کے مطابق تمام مکاتب فکر کو اپنے اپنے عقائد کے مطابق شہری آزادیوں سے استفادہ کرتے ہوئے عبادات اور رسومات اداکرنے کی مکمل آزادی ہے۔انہوں نے کہاکہ فرزند رسول امام حسین ؑ محسن انسانیت ہیں اور امن بھائی چارہ ،سلامتی اور اتحاد اُمت کا محور ہیں۔ نواسہ رسول امام حسین ؑ نے اپنی اور بچوں و اصحاب کی قربانی دیکر اسلا م کو بچایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مکاتب فکر نواسہ رسول کی یادمنا رہے ہیں لیکن پنجاب انتظامیہ علماء کرام خطباء حضرات، ذاکرین عظام پر پابندی لگانے ، عزاداری کو محدود کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے اور سیکورٹی کے نام پر عزاداروںو منتظمےن کو بے جا تنگ کرنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات درست نہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اس ملک میں اتحاد و وحدت کی بات کی اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا ملک میں اتحاد اور امن کو قائم رکھنے میںبنیادی کر دار ہے جسے تمام مسالک کے جید علماءکرام تسلیم کرتے ہیں۔ہم کسی بھی مسلک اور اس کے مقدسات کی توہین کی اجازت نہیں دینگے ۔
اس موقع پر علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی سربراہ صوبائی محرم الحرام کمیٹی شمالی پنجاب نے کہا کہ چہلم کے جلوس و مجالس میں شرکت سے لوگوں کو روکا جارہاہے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیںاور خصوصاً پنجاب میں جس طرح رکاٹیں ڈالی جارہی ہیں اور مشکلات ایجاد کی جارہی ہیں وہ قابل قبول نہیں ہیں وفاقی حکومت سمیت صوبائی حکومتیں بھی اس جانب متوجہ ہوں اور وزیر اعلیٰ پنجاب اس کا نوٹس لیںتمام ایف آئی آرز کو خارج کیا جائے اور مزید یہ کہ اس سال جو ایف آئی آرز ہورہی ہیں ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہیں عزاداری کے بانیان کو اور ماتمیوں ،نوحہ خوانوں ، مجالس پڑھنے والوں کو فورتھ شیڈ ول میں ڈالنا بڑی زیادتی ہے ہم اس ملک کے آئین اور قانون کے مطابق عزاداری کرتے ہیں ہم کبھی خلاف قانون کوئی اقدام نہیں کرتے ۔عزاداری محبت ، رواداری اوراتحاد و حدت کا پیغام دیتی ہے عزاداری کسی مکتب یا مسلک کیخلاف نہیں اور نہ ہی اس سے انتشار پھیلتا ہے۔
آخر میں علامہ عارف واحدی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قائد محترم کی سربراہی میں سیلاب زدگان کیلئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں پاکستان کے عوام اور مخیر حضرات ان کو ریلیف دینے میں اپنا کر دار ادا کریں جماعت کے کارکنان اور ذمہ داران بھی بڑح چڑھ کر سیلاب متاثرین کےساتھ تعاون کریں ۔
آپ کا تبصرہ