۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مراسم عزاداری امام حسین (ع)  در قطیف عربستان

حوزہ / تمام تر سختیوں کے باوجود سعودی عرب میں سینکڑوں کی تعداد میں شیعیان اہل بیت علیہم السلام نے اپنے گھروں اور مساجد کے سامنے کھلی فضا میں عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کے پروگراموں میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تمام تر مشکلات اور سختیوں کے باوجود سعودی عرب کے شہر قطیف میں سیکڑوں شیعیان اہل بیت علیہم السلام نے اپنے گھروں اور مساجد کے سامنے کھلی فضا میں مجلس عزا اور عزاداری سید الشہداء علیہ السلام میں شرکت کی۔

 سعودی عرب کے شیعیان حیدر کرار حفظان صحت کے اصولوں کی رعایت کرتے ہوئے مجالس عزا اور عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کے پروگراموں میں شرکت کر رہے ہیں۔

شہر قطیف کے چوراہوں اور گلی کوچوں میں محرم کی پہلی رات سے سیاہ پرچم اور بینرز لگا دیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ عزاداران سید الشہداء علیہ السلام کو سعودی حکام کی جانب سے بہت ساری پابندیوں کا سامنا ہے۔ مثلاً وہ مجالس حسینی کے لئے لوگوں سے مالی امداد جمع نہیں کر سکتے اور مجالس عزا سے بھی صرف مخصوص خطباء حضرات خطاب کر سکتے ہیں کہ جن کے شناختی کارڈ زسعودی پولیس نے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں اور پولیس کے پاس ان کے ٹیلی فون نمبر بھی موجود ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .