۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
آیت اللہ حافظ بشیر نجفی

اسلامی معاشروں میں فضائل و مناقبِ اہلبیت علیہم السلام اور تربیتی اصولوں کی نشرو اشاعت میں خطباء منبر حسینی کا کردارعظیم ہےاورانکی ذمہ داریاں بھی بڑی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے اپنے ایک بیان میں خطباء سے مخاطب ہو کر کہا کہ اسلامی معاشروں میں فضائل و مناقبِ اہلبیت علیہم السلام اور تربیتی اصولوں کی نشرو اشاعت میں خطباء منبر حسینی کا کردارعظیم ہےاورانکی ذمہ داریاں بھی بڑی ہیں۔

مرجع عالی قدر نے جناب فاطمہ زہراء علیہا السلام کی فضیلتیں بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ انہوں نے دینِ اسلام کی تبلیغ،اس کی نشرواشاعت میں بھرپور کردار ادا کیا اور ہمیشہ اپنے بابا رسول اللہؐ ،اپنے شوہر حضرت امیر المومنین ؑ کے شانہ بشانہ رہیں لیکن دشمنوں نے ان پرمصیبتوں کے پہاڑ توڑے اور مظلومہ ان مظالم کو سہتیں ہوئیں اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .