جمعرات 8 اکتوبر 2020 - 02:07
حوزہ نیوز ایجنسی میں ’’ورچوئل امامبارگاہ‘‘ نے دوبارہ اپنی سرگرمیاں شروع کر دی

حوزہ/ چہلم سید الشہداء علیہ السلام کی مناسبت سے حوزہ نیوز ایجنسی شعبہ فارسی میں ’’ورچوئل‘‘ امامبارگاہ نے دوبارہ اپنی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ نیوز ایجنسی  شعبہ فارسی نے ماہ محرم الحرام میں سید الشہداء علیہ السلام اور ان کے باوفا ساتھیوں کی عزاداری کے ایام میں اپنے پیج پر ورچوئل امامبارگاہ قائم کی تھی کہ جس میں قدیم اور جدید مداحان اہل بیت علیہم السلام کے قصیدے، مرثیے، مجالس عزا اور نامور خطباء و ذاکرین کے پڑھے گئے مصائب آل محمد علیہم السلام رکھے گئے تھے۔

اب چہلم سید الشہداء علیہ السلام کی مناسبت سے حوزہ نیوز ایجنسی شعبہ فارسی نے ورچوئل امامبارگاہ کی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کیا ہے اور اس میں نوحے، قصیدے، مرثیے، مجالس عزا اور نامور خطباء و ذاکرین کے پڑھے گئے مصائب آلِ محمد علیہم السلام موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ورچوئل امامبارگاہ کا حوزہ نیوز ایجنسی شعبہ فارسی کے پہلے صفحے پر مشاہدہ کیا جا سکتا ہے اور اس میں عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کے متعلق آڈیو اور ویڈیو مواد موجود ہے۔

یاد رہے کہ یہ ورچوئل امامبارگاہ ماہ صفر کے آخر یعنی پیغمبر اسلامﷺ کی رحلت اور امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شہادت کے ایام تک قابل مشاہدہ ہو گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha