۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
اسلامی اتحاد کی ورچوئل کانفرنس

حوزہ/ عالمی فورم برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اسلامی اتحاد کی 34ویں ورچوئل کانفرنس کا 29 اکتوبر سے 3 نومبر تک پیامبر اسلام (ص) کے یوم ولادت کے موقع پر انعقاد کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی فورم برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اسلامی اتحاد کی 34ویں ورچوئل کانفرنس کا 29 اکتوبر سے 3 نومبر تک پیامبر اسلام (ص) کے یوم ولادت کے موقع پر انعقاد کیا جائے گا۔یہ بات حجۃ الاسلام حمید شہریاری نے اتوار کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال ہفتہ وحدت کے موقع پر 200 غیرملکی اسلامی شخصیات اسلامی اتحاد کے موضوع پر تقریر کریں گے۔

شہریاری نے کہا کہ اس کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا 29 اکتوبر اور اختتامی تقریب کا 3 نومبر کو انعقاد ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم رواں سال دنیا میں ایک بہت بڑی تباہی کا سامنا کر رہے ہیں لہذا مصائب اور آفات کے میدان میں اسلامی تعاون کی گفتگو پر توجہ دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا کے خلاف روک تھام نمٹنے پر عالم اسلام کی اقوام عالم کا نقطہ نظر تعاون کی صورت میں تھا اور اسلامی دنیا میں رونما ہونے والی یہ حکمت عملی اور طرز عمل مغربی دنیا سے بالکل مختلف تھے۔

عالمی فورم برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ دنیا کے مسلمان ، خاص طور پر ہمارے ملک کے عوام نے آج یہ ظاہر کیا کہ انہوں نے پوری طرح سے روشن خیالی کے ساتھ اس آفت کا سامنا کیا جبکہ مغربی دنیا میں  فرد پسندانہ لبرل ثقافت اس مسئلے اور عدم تعاون کے فقدان کی وجہ سے نمٹنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے لیکن خوش قسمتی سے ہم نے اسلامی ممالک کے درمیان دیکھا کہ اسلامی اقوام اور مغربی ممالک کے طرز عمل میں اختلافات پائے جاتے ہیں اور یہ اس سال اتحاد کانفرنس کا ایک مرکزی موضوع ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .