مرثیہ
-
میرٹھ میں مجالس تحت اللفظ مرثیہ خوانی کا عشرہ جاری
حوزہ/ میرٹھ کے عزا خانہ چھوٹی کربلا میں تحت اللفظ مرثیہ خوانی کی مجلسوں کا عشرہ جاری ہے۔اس عشرے کی خصوصیت یہ ہیکہ کسی تحت اللفظ مرثیہ خواں کے نام سے منتخب تحت اللفظ مرثیہ خوان، سو خوان اور پیش خوان کو انعامات سے نوازہ جاتا ہے۔
-
میر انیس نمبر "عہد رفتہ و مستقبل میں شاہکار حقیقت"
حوزہ/ انیس کے مراثی اگر ایک طرف غم و الم ، رنج و محن ، کرب و اندوہ کے غماز ہیں تو دوسری طرف نظم و تغزل سلام و منقبت کے حسن کے آئینہ دار بھی ، جس میں تاریخی حقائق کے ساتھ روایت و درایت کی روشنی میں واقعات کربلا کی المیہ تصویر کشی اس طرح سے کی گئی ہے جیسے آنکھوں دیکھا حال ہو ۔
-
رثائی ادب کے حوالہ سے حجۃ الاسلام و المسلمین سید احمد علی عابدی کے تاثرات
حوزہ/ ہمیں اشعار کہتے وقت ان اشعار کو بطورِ خاص مد نظر رکھنا چاہیے جو دعبل و فرزدق جیسے شعراء نے امام معصومؑ کی موجودگی میں پڑھے ہیں تاکہ شانِ معصوم میں مدح سرائی کے وقت ہماری فکر ان خیالات کی پیروی نہ کرے جو عوام الناس کی توصیف کے مدنظر پیش کئے جاتے ہیں،بلکہ طبیعتِ شعری ان شعرا کےخیالات کی پیروی کرے جنہیں ائمہ معصومینؑکی تائید حاصل ہے۔
-
ہزاروں نوحوں، سلام، قصیدے، رباعیات اور قطعات کے خالق،شاعر اہلبیت عشرت لکھنوی انتقال کر گئے/ مرحوم کی ادبی شخصیت ہر چاہنے والے پر واضح تھی، مولانا صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم عشرت لکھنوی کا شمار دیندار شعراء میں ہوتا ہے، انھوں نے علم و فن کو اپنے دین اور دینی مقاصد کے لئے وسیلہ سمجھا اور اس پر عمل کیا۔ دیندار تھے دینی سرگرمیوں کو پسند کرتے تھے، علم دوست تھے علمی کاموں کی قدر کرتے تھے، ادارہ تنظیم المکاتب کی خدمات کو سراہتے تھے، ادارہ کے پروگرامس میں دعوت دی جاتی تو قبول فرماتے اور تشریف لاتے تھے۔
-
ڈاکٹر ریحان اعظمی اپنے عہد کے عظیم شاعر تھے، جامعہ روحانیت بلتستان
حوزہ/ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے ڈاکٹر ریحان اعظمی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔
-
ریحان ؔاعظمی کے انتقال سے حلقہ عزا ماتم کناں، عظمت علی
حوزہ/ ریحانؔ اعظمی اردو زبان کے ماہر شاعرتھے۔جدید اردو ادب کی بزم آپ کے ذکر کے بغیر نامکمل ہے۔مرحوم ابتدائے شاعری میں نغمات نویسی اور غزل گوئی کا شوق فرماتے تھے ۔ان کی غزلیات کے دو مجموعے’خواب سے تعبیر تک ‘اور’قلم تورڈیا‘ منظر عام پر آچکے ہیں ۔
-
امام جمعہ نیویارک:
ڈاکٹر ریحان اعظمی کا انتقال کسی سانحہ سے کم نہیں،حجۃ الاسلام ڈاکٹر سندرالوی
حوزہ/ امام جمعہ نیویارک نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شاعر و ذاکر حضرت ڈاکٹر ریحا ن اعظمی نے عزاداری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دی و بے لوث خدمت اور سادگی کی عظیم مثال قائم کیا۔