۱۲ آذر ۱۴۰۳ |۳۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Dec 2, 2024
News ID: 404976
2 دسمبر 2024 - 11:33
دہشت گرد

حوزہ/ شام اور روس کی فضائیہ نے حلب اور ادلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے 300 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام اور روس کی فضائیہ نے حلب اور ادلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے 300 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق، شام کے صوبے حلب اور ادلب میں شامی فضائیہ تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مسلسل حملے کررہی ہے۔

سوریہ کی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حلب کے نواحی قصبے السفیرہ میں شامی اور روس کی فضائیہ نے بمباری کرکے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

شام اور روس کے درمیان معاہدے کے مطابق روسی فوجی اڈے پر بھاری مقدار میں اسلحہ بارود پہنچایا گیا ہے جو حلب اور ادلب میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

شام میں تعیینات روسی فوج نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حلب، حماہ اور ادلب کے مختلف مقامات پر حملوں میں 300 سے زائد تکفیری دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

واضح رہے شام پر ایک مرتبہ پھر نام نہاد یہودی ایجنٹوں نے لشکر کشی کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .