۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
وزارت اطلاعات

حوزہ/ ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے دنیا کے 28 ممالک میں موساد کے جاسوسوں کی قابل ذکر تعداد کی نشاندہی کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے دنیا کے 28 ممالک میں موساد کے جاسوسوں کی قابل ذکر تعداد کی نشاندہی کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے اعلان کیا کہ ایشیا، افریقہ اور یورپ کے تینوں براعظموں سمیت دنیا کے 28 ممالک میں نسل پرست صیہونی حکومت سے وابستہ درجنوں جاسوسوں اور دہشت گرد عناصر کی شناخت کی گئی ہے۔

ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے مزید تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: دار الحکومت تہران اور ایران کے کئی صوبوں میں بہت سے جاسوسوں کی نشاندہی کی گئی اور ان میں سے بعض کے خلاف قانونی کاروائی کی جا چکی ہے اور بعض سخت حفاظتی انتظامات میں ہیں، اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم متعدد ایرانی جاسوسوں کی نشاندہی کی گئی اور ان میں سے ہر ایک کی صورتحال اور ان ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ جہاں جاسوس مقیم ہیں اس وزارت کے تعلقات کی سطح کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

28 ممالک سے تعلق رکھنے والئ جاسوسوں کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے پتہ چلا ہے ہے کہ بعض لوگوں نے رضاکارانہ طور پر موساد کے ساتھ تعاون کیا اور اپنے ملکوں سے غداری کی، مزید افسوس کی بات یہ ہے کہ موساد نے ان جاسوسوں کو پرکھنے کے لئے انہیں اپنے اپنے ممالک کے مفادات اور اپنے ہم وطنوں کی سلامتی کے خلاف مختلف غدارانہ کارروائیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .