۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
ماموستا خدایی

حوزہ/ ایران کے شہر بانه کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: حزب اللہ لبنان کا حملہ صہیونیوں پر پہلا اور آخری حملہ نہیں ہوگا، بلکہ یہ اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے اور قدس شریف کی آزادی کی شروعات ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے شہر بانه کے اہل سنت امام جمعہ مولوی عبدالرحمن خدائی نے کہا: مزاحمتی محور اور حزب اللہ نے اپنے گزشتہ روز کے وسیع پیمانے پر کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے صہیونی فوج کی جھوٹی ہیبت کا شیرازہ بکھیر دیا۔

انہوں نے کہا: اس حملے میں اسرائیلی، جو ہمیشہ اپنی معلوماتی اور سیکیورٹی طاقت کا دعویٰ کرتے تھے، حیران و ششدر رہ گئے۔

امام جمعہ بانه نے مزید کہا: بے شک حزب اللہ لبنان کا حملہ صہیونیوں پر پہلا اور آخری حملہ نہیں ہوگا، بلکہ یہ اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے اور قدس شریف کی آزادی کی شروعات ہے۔

مولوی خدائی نے کہا: صہیونیوں کو یہ بات بخوبی سمجھ لینی چاہیے کہ اب مار کر بھاگ جانے کا دور ختم ہو چکا اور آج انہیں ان ناحق اور مظلوم خونوں کا حساب دینا ہو گا جو انہوں نے بہائے ہیں۔

امام جمعہ بانه نے کہا: آج صہیونی بدترین فوجی اور سیاسی حالات میں گرفتار ہیں اور ہر روز، ہر لمحہ اور ہر منٹ ایران اور مزاحمتی محور کے انتقامی حملے کے خوف میں زندگی گزار رہے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .