اتوار 22 جون 2025 - 10:54
سید عمار حکیم: ایران سے خیانت کی گئی، لیکن ایران کی جوابی کارروائی سے دنیا حیرت زدہ ہو گئی

حوزہ/عراقی الحکمت قومی پارٹی کے سربراہ نے مذاکرات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کی جانے والی خیانت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اپنی حیرت انگیز جوابی کارروائی سے دنیا والوں کو اپنی طرف متوجہ کروایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی الحکمت قومی پارٹی کے سربراہ حجت الاسلام سید عمار حکیم نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مذاکرات کر رہا تھا، لیکن ایران کے ساتھ خیانت کی گئی۔ ایران نے بحرانی حالت کو قبول کیا اور اس کے بعد ایسا جواب دیا کہ دنیا حیرت زدہ رہ گئی۔

انہوں نے غاصب اسرائیل کی ایران پر جارحیت کے خلاف آیت اللہ العظمٰی سید علی حسینی سیستانی کے بیان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت آیت اللہ سیستانی نے اس واقعے کو ایران کے خلاف جارحیت قرار دیا۔ دینی و سیاسی اعلیٰ رہبروں کو نشانہ بنانے کی شدت سے مذمت کی اور بڑے پیمانے پر حالات کو خراب کرنے کے حوالے سے خبردار کیا اور کہا کہ یہ سب کے مفادات کو حد سے زیادہ نقصان پہنچنے کا باعث بن سکتا ہے۔ آیت اللہ سیستانی نے ایران کے جوہری پروگرام کے لیے ایک مسالمت آمیز اور منصفانہ راہ حل کی تلاش پر بھی زور دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha