۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
ا

حوزہ/ بمناسبت یومِ ولایت عید غدیر حضرت آیت اللہ العظمیٰ عبداللہ جوادی آمُلی کے دست مبارک سے قم المقدسہ میں ان کے دفتر میں طلاب کی عمامہ گزاری کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں اخبار ”صدائے حسینی“ کے چیف ایڈیٹر جناب جعفر حسین کے بیٹے مولانا سید ضیاء حسین جعفری کی نیز عمامہ پوشی (عمامہ گذاری) کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بمناسبت یومِ ولایت عید غدیر حضرت آیت اللہ العظمیٰ عبداللہ جوادی آمُلی کے دست مبارک سے قم المقدسہ میں ان کے دفتر میں طلاب کی عمامہ گزاری کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں اخبار ”صدائے حسینی“ کے چیف ایڈیٹر جناب جعفر حسین کے بیٹے مولانا سید ضیاء حسین جعفری کی نیز عمامہ پوشی (عمامہ گذاری) کی گئی۔

اس موقع پر آیت اللہ العظمیٰ عبداللہ جوادی آمُلی نے طلاب کرام کو دعاؤں سے نوازا اور مکتب اہل بیت کی ترویج و تبلیغ کی نصیحت کی۔

محفل میں حجۃ الاسلام والمسلمین عبداللہ پور اور ہندوستان کے معروف نیوز پیپر صداۓ حسینی کے چیف ایڈیٹر جعفر حسین بھی شریک تھے۔

واضح رہے کہ آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی ایک عارف کامل اور جہان اسلام کی ممتاز شخصیت ہیں۔ آپ کی تفسیر قرآن ”تسنیم” عالم اسلام میں ایک بڑا مقام رکھتی ہے۔ امام خمینی (رہ) نے آپ کو سوویت یونین (روس) کے لئے سفیر بنا کر اس وقت کے صدر گورباچوف کو دعوت اسلام پہنچانے کے لئے روانہ کیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .