۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
جلد هفتاد و ششم تفسیر تسنیم

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی کی تفسیر قرآن کے عنوان سے تصنیف "تفسیر تسنیم" کی 76ویں جلد شائع ہو کر منظر عام پر آچکی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی کی تفسیر قرآن کے عنوان سے تصنیف "تفسیر تسنیم" کی 76ویں جلد اسراءانٹرنیشنل پبلشنگ سینٹر سےشائع ہو کر منظر عام پر آچکی ہے۔

تفسیر تسنیم کی اس شائع شدہ جلد میں سورہ حدید کی آیت 12 سے سورہ کے آخر تک اور سورہ مجادلہ (1-22)، حشر (1-24) اور ممتحنہ (1-13) آیتوں کی تفسیر موجود ہے۔

2005 میں تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم ’’اسلامی کانفرنس تنظیم Isesco‘‘ نے تفسیر تسنیم کو "اسلامی اور قرآنی علوم کے میدان میں بہترین تحقیق" کے طور پر منتخب کیا تھا۔

آیت اللہ جوادی آملی کی کتب میں دلچسپی رکھنے والے افراد www.nashresra.ir سے رجوع کر سکتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .