۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
تفسیر تسنیم

حوزہ / قرآن کریم کے عظیم مفسر آیت اللہ العظمی جوادی آملی کی شاہکار تفسیر قرآن کی جلد نمبر 63 شائع ہوکر منظر عام پر آ گئی ہے۔ اسے علوم قرآن کے تحقیقی سنٹر اور اسراء پبلشرز نے باہمی تعاون سے شائع کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مایہ ناز مفسر قرآن کریم آیت اللہ جوادی آملی کی شاہکار تفسیر قرآن کریم کی جلد نمبر 63 زیورِ طبع سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آ گئی ہے۔ اسے علوم قرآن کے تحقیقی سنٹر اور اسراء پبلشرز نے باہمی تعاون سے شائع کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تفسیر تسنیم کی جلد نمبر 63 سورۂ مبارکہ قصص کی آیت نمبر 14 سے لے کر آخرِ سورہ تک اور سورۂ مبارکہ عنکبوت کی آیت نمبر ایک سے لے کر 41 تک کی تفسیر پر مشتمل ہے۔

یاد رہے کہ تفسیر تسنیم کو ادارہ آئیسیسکو نے 2016ء میں "اسلامی اور قرآنی موضوع پر بہترین تحقیق" کے طور پر انتخاب کیا تھا۔

آیت اللہ جوادی آملی کے قلمی آثار کے مطالعہ کا اشتیاق رکھنے والے افراد ان آثار کو حاصل کرنے کے لئے مندرجہ ذیل ویب سائیٹ پر رجوع کر سکتے ہیں: www.nashresra.ir

تبصرہ ارسال

You are replying to: .