۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
خسارت غفلت از دشمن

حوزہ/ اسرائیل و امریکہ اور ان کے ہاتھوں بکے ہوئے منافقوں اور خیانت کاروں نے ملت ایران کی ایک اورعظیم  ہستی، دانشمند محترم جناب فخری زادہ رہ  کو شہید کردیا اور آپ کے غموں میں مزید اضافہ کردیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علماء راجستھان ہند مقیم قم ایران نے شہید محسن فخری زادہ کے مظلومانہ شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل و امریکہ اور ان کے ہاتھوں بکے ہوئے منافقوں اور خیانت کاروں شدید الفاظ میں مذمت کی۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے: 

قال الله تعالی فی القرآن الکریم
وَ لاٰ تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللّٰهِ أَمْوٰاتاً بَلْ أَحْيٰاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ  ﴿آل‏عمران‏، 169﴾

آہ! شہید فخری زادہ رحمۃ اللہ علیہ

رہبر معظم حضرت  آیۃ اللہ  العظمیٰ سید  علی خامنہ ای مدظلہ العالی کے غمزدہ دل سے ابھی  انکے مالک اشتر شہید قاسم سلیمانی رہ کی شہادت کے غم کا مداوا بھی نہیں ہوا تھا کہ ایک اور جمعہ کے دن اسرائیل و امریکہ اور ان کے ہاتھوں بکے ہوئے منافقوں اور خیانت کاروں نے ملت ایران کی ایک اورعظیم  ہستی، دانشمند محترم جناب فخری زادہ رہ  کو شہید کردیا اور آپ کے غموں میں مزید اضافہ کردیا ۔
وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُون.

اس پر درد حادثہ کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران، مراجع عظام، علمائے ذوی الاحترام اور شہید کے  خانوادے اور ملت شہید پرور ایران کی خدمت میں تعزیت  پیش کرتے ہیں اور خدا کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ دنیا سے تمام ظالم وجابرحکومتوں کا خاتمہ اور انکے نجس وجود سے اس زمیں کو پاک فرمائےاور انکے حامیوں  کو ذلت و رسوائی عطا فرمائے۔

شرکاء غم
مجلس علماء راجستھان ہند
مقیم قم ایران

تبصرہ ارسال

You are replying to: .