۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مطہری ایجوکیشنل سوسائیٹی "آئی کے ایم ٹی" کرگل

حوزہ/ اس تربیتی پروگرام کے دوران ماہرین نے ٹیچرس کو ریاضی مضمون میں نئے عملی تکنیک اور روش کے بارے میں تخلیقی اور جدید طریقوں کے ذریعے سے روشناس کرایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے عصری تعلیم کا شعبہ مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے تمام مطھری برانچ اسکولوں کے mathematics معلمین کیلئے چار روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سوسائیٹی سے وابستہ تمام اسکولوں کے ریاضی کی معلمین نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق، اس تربیتی پروگرام کے دوران ماہرین نے ٹیچرس کو ریاضی مضمون میں نئے عملی تکنیک اور روش کے بارے میں تخلیقی اور جدید طریقوں کے ذریعے سے روشناس کرایا گیا۔

اس پروگرام کا موضوع ' Teaching of Practical Mathematics And Pedagogy ' رکھا گیا تھا۔ لداخ خطے کے معروف ریاضی استاد کفایت حسین اور ممتاز حسین نے اس پروگرام میں بحیثیت ماہر شرکت کیۓ۔ اُنہوں نے کلاس روم کے ماحول میں بچوں کو ریاضی کے متعلق درپیش مشکلات کی طرف معلمین کا توجہ مبذول کراتے ہوئے ان مسائل کو آسان اور دلچسپ انداز میں سکھانے کی روش کو عملی طور پر پروگرام میں پیش کیا تا کہ اساتذہ کو طالب علموں کے ساتھ مضامین کے تعلق سے بحث کرنے کے دوران سمجھانے میں آسانی ہو۔

اس پروگرام کے اختتامی دن پر سوسائیٹی کے چیئرمین ناصر الدین خفی نے اساتذہ سے مخاطب ہوتے ہوئے بچوں کے ذہن میں ریاضی کے متعلق پیدا ہو رہے بے جا خدشات کو نئے اور موثر تدریسی روش کی مدد سے دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ آخر میں اُنہوں نے رضاکارانہ طور پر تربیت فراہم کرنے پردونوں ماہرین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .