۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
پیام آیت الله مکارم شیرازی به همایش کریمه اهل بیت (ع)در هرمزگان

حوزہ / حضرت آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے کرمان دہشتگردی کے واقعہ پر جاری اپنے ایک مذمتی پیغام میں کہا: کرمان شہر میں شہید سلیمانی کی برسی کی تقریب کے دوران دہشت گردی کی کارروائی میں ہمارے ہموطنوں کی ایک بڑی تعداد کی مظلومانہ شہادت اور کئی افراد کے زخمی ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

إنا لله و إنا إلیه راجعون

کرمان شہر میں شہید سلیمانی کی برسی کی تقریب کے دوران دہشت گردی کی کارروائی میں ہمارے ہموطنوں کی ایک بڑی تعداد کی مظلومانہ شہادت اور کئی افراد کے زخمی ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔

جن مجرموں کے ہاتھ معصوم بچوں، عورتوں اور بے گناہ مردوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، وہ ان مجرمانہ کارروائیوں سے اپنی ناکامیوں کا ازالہ کرنے کے لیے ایران میں عدم تحفظ کی فضا ایجاد کرنے کے درپے ہیں، لیکن وہ جان لیں کہ یہ غیور لوگ اور تمام سچے مسلمان خدا کے وعدے پر یقین رکھتے ہیں اور صبر و استقامت کے ساتھ تمام دشمنوں اور بدخواہوں پر ان شاء اللہ فتح حاصل کریں گے۔

میں اپنی جانب سے حضرت ولی عصر عجل، ایران کے معزز عوام بالخصوص شہداء کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال سے شہداء کی ارواح کے علو درجات اور زخمیوں کی شفایابی کے لئے دعاگو ہوں اور ملکی حکام اور امنیتی و انتظامی اداروں سے جلد سے جلد مجرموں کی شناخت اور انہیں سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

قم - ناصر مکارم شیرازی

04 جنوری 2024ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .