۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
تصاویر/ دیدار حجت الاسلام والمسلمین سید کلب جواد نقوی دبیر کل مجلس علمای هند با آیت الله اعرافی

حوزہ/ مولانا کلب جواد نقوی نے ایران کے شہر کرمان میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے قابلِ مذمت اور انسانیت سوز عمل قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنؤ؛ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر ایران کے معروف شہر کرمان میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں نے اس وقت دہشت گردانہ حملہ کیا جب کرمان کے قبرستان گلزار شہداء میں شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر ہزاروں لوگ جمع تھے، یہ دہشت گردانہ حملہ انہی طاقتوں کے اشارے پر ہوا ہے جو خطے میں دہشت گردی اور جنگ کو فروغ دے رہی ہیں۔

مولانا نے کہا کہ دشمن خطے میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور یک قطبی نظام کے خاتمے سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اس لئے وہ ایسے بزدلانہ حملوں کے ذریعہ شہید پرور قوم کو خوف زدہ کرنا چاہتا ہے، جو دیوانے کے خواب کی مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ایران کے ساتھ آمنے سامنے کی جنگ میں ہر بار ہزیمت اٹھا چکا ہے، اس لئے اب وہ بزدلانہ اقدامات کر رہا ہے۔

مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ قاسم سلیمانی کو بھی بغداد ائیرپورٹ کے باہر ڈرون حملے میں شہید کیا گیا تھا، کیونکہ دشمن میدان جنگ میں ان کا مقابلہ کرنے سے ڈرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کرمان میں ہوا دہشت گردانہ حملہ قابل مذمت اور انسانیت سوز عمل ہے جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔

مولانا نے کہا کہ ہم اس دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ، پسماندگان، متعلقین خاص طور پر رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مد ظلہ العالی اور شہید پرور ملت ایران کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .