۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
عون

حوزہ / جامعة المصطفی العالمیہ کی علمی کمیٹی کے رکن اور مدرسہ امام علی (ع) کے مدیر نے کرمان میں دہشتگردی کے افسوسناک سانحہ کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جامعة المصطفی العالمیہ کی علمی کمیٹی کے رکن اور مدرسہ امام علی (ع) کے مدیر حجة الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید محمد علی عون نقوی نے کرمان کے افسوسناک سانحہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس افسوسناک سانحہ کی ذمہ دار عالمی استکباری طاقتیں ہیں جو اسلامی جمہوریہ ایران کی غیور انقلابی عوام کو اس طرح کے مذموم ہتھکنڈوں سے کمزور کرنے کی کوشش کرنے کے درپے ہیں لیکن دشمن یاد رکھے کہ ایران کی شہید پرور قوم کے حوصلے کبھی پست نہیں ہوں گے۔
ا

نہوں نے کہا: یہ دہشت گردانہ حملہ دشمن کی بوکھلاہٹ اور شکست کی علامت ہے۔ ڈاکٹر سید محمد علی عون نقوی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا: ہم اس حادثے میں شہداء کے لواحقین، حوزات علمیہ خصوصا رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .