۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی کی سفیر جمہوریہ اسلامی ایران سے ملاقات

حوزہ / شیعہ علما کونسل پاکستان کا وفد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں ایرانی سفارت خانہ آیا اور ایرانی سفیر رضاامیری مقدم کو شہداء کی تعزیت پیش کی اور تعزیتی کتاب میں قائد ملت جعفریہ پاکستان اور شیعہ علما کونسل کی جانب سے تعزیت بھی تحریر کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے شیعہ علما کونسل پاکستان کا وفد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں کرمان میں دہشت گردی کے واقعے میں ہونے والے شہدا کی تعزیت کے لیے ایرانی سفارت خانہ پہنچا اور سفیر جمہوریہ اسلامی ایران رضاامیری مقدم کو تعزیت و تسلیت پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق وفد میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محمد علی قائد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، رابطہ کمیٹی اسلام آباد کے صدر سید محمد علی کاظمی، رابطہ کمیٹی راولپنڈی کے سیکرٹری ملک حاجی انتصار حیدر، آصف علی مغل اور عباس علی شامل تھے۔

سانحہ کرمان میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں / پاکستانی عوام ایرانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے

شیعہ علما کونسل پاکستان کے وفد نے سفیر جمہوریہ اسلامی ایران سے کرمان دہشت گردی میں ہونے والے شہداء کی فاتحہ خوانی کی۔

وفد نے اس امر کا اظہار کیا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام ایرانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ بعدازاں وفد کے سربراہ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے تعزیتی کتاب میں قائد ملت جعفریہ پاکستان اور شیعہ علما کونسل کی جانب سے تعزیت بھی تحریر کی۔

سانحہ کرمان میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں / پاکستانی عوام ایرانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .