۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ شبیر میثمی

حوزہ/ ایک بیان میں ایس یو سی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ مسلمان متحد ہوکر اسرائیل کے خلاف محاذ قائم کریں اور جس طرح ظالم اسرائیل کی عالم کفر حمایت کر رہا ہے اسی طرح مسلمانوں کو بھی ایران کی قیادت میں مسلمانوں کی حفاظت کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے ایران کے شہر کرمان میں دھماکوں کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام اسلام کے تحفظ اور مظلوم مسلمانوں کے حقوق کے لئے ایک عرصے سے قربانیاں دے رہے ہیں، کرمان میں ہونے والے بم دھماکے یقینا دشمن کی شکست کا واضح اعلان ہے، ہمیشہ بزدل دشمن کا یہی وطیرہ رہا ہے، ایران کے دشمن اسلام کے دشمن ہیں، نظام اسلام کے دشمن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے اندوہناک واقعات امریکی اور اسرائیلی سازش کا نتیجہ ہیں، مذموم واقعات سے دشمن انہیں مرعوب نہیں کرسکا، ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان متحد ہوکر اسرائیل کے خلاف محاذ قائم کریں اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کریں، جس طرح ظالم اسرائیل کی عالم کفر حمایت کر رہا ہے اسی طرح مسلمانوں کو بھی ایران کی قیادت میں مسلمانوں کی حفاظت کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .