۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

حوزہ / آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی اور انہیں کرمان دہشتگردی کے واقعہ کے شہداء کی تعزیت پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی تحریر کئے۔

وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ نے کہا: پاکستان اور ایران کے دکھ سکھ مشترک ہیں۔ ہم ہمسائے ہیں جن کے درمیان اسلام کا رشتہ بہت مضبوط ہے۔ ہماری صرف جغرافیائی ہی نہیں، نظریاتی سرحدیں بھی ملتی ہیں۔

انہوں نے کہا: پاکستانی عوام میں کرمان دہشتگردی کے واقعہ پر بہت رنج و غم پایا جاتا ہے۔

آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا: پاکستانی عوام دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ ایرانی قوم کے جذبہ شہادت اور اسلام کے لیے خدمات کی معترف بھی ہیں۔

انہوں نے کہا: شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی پر دھماکے کا مقصد ایرانی قوم کو ڈرانا تھا لیکن دشمن کو پتا نہیں ہونا چاہئے کہ یہ عوام ڈرنے والے نہیں ہیں۔ یہ دھماکے اس بات کا یہ ثبوت بھی ہیں کہ دشمن ناکام ہو چکا ہے اور وہ ایرانی قوم کو ڈرا نہیں سکتا۔

شہید قدس جنرل قاسم سلیمانی کا مشن جاری ہے۔ آج حماس جس انداز سے فلسطینیوں کی حفاظت کر رہی ہے اور اسرائیل کو ناکوں چنے چبوا رہی ہے یہ سب قاسم سلیمانی کی محنتوں کا نتیجہ ہے۔

ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے اور مرحومین کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .