۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
عشرہ فجر کرگل

حوزہ/ محفل سے خطاب کے دوران مولانا فدا نے انقلاب اسلامی کی اہمیت اور عصر حاضر میں انقلاب اسلامی سے متمسک رہنے کی ضرورت پر زور دیا اور فرمایا کہ ہمیں اس انقلاب سے درس لینا چاہئے کیونکہ پوری دنیا آج اس انقلاب سے درس لے رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عشرہ فجر و جشن پیروی انقلاب اسلامی کے سلسلے میں انجمن روح الله ٹی۔اس ۔جی بلاک امام خمینی رہ میموریل ٹرسٹ کرگل کے زیر اہتمام جامع مسجد کرگل میں دھہ فجر کی افتتاحی دن پر ایک پر شکوہ محفل منعقد ہوا جس میں مومنین اور مومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔پروگرام کا آغاز محمد دارالقرآن باب العلم ٹمبس نےتلاوت کلام پاک سے کیا۔ جبکہ حبیب اللہ سلیسکوٹ نےترانہ سے محفل کو محذوذ کرایا ۔

تصویری جھلکیاں: کرگل میں جشن پیروزی انقلاب اسلامی کے سلسلے میں عشر فجر کے تقریبات کا آغاز

محفل سے خطاب کے دوران مولانا فدا نے انقلاب اسلامی کی اہمیت اور عصر حاضر میں انقلاب اسلامی سے متمسک رہنے کی ضرورت پر زور دیا اور فرمایا کہ ہمیں اس انقلاب سے درس لینا چاہئے کیونکہ پوری دنیا آج اس انقلاب سے درس لے رہی ہے۔

محفل میں معروف پرکی شاعر نثار حسین نثار نے مقامی زبان میں انقلابی شاعری سے مومنین کے اذہان کو معطر کیا۔ محفل کی دوسری مقرر حجۃ الاسلام شیخ سیدین نے حاضرین کو انقلاب اسلامی کی اہمیت کے بارے میں روشناس کرایا۔ اور اس انقلاب کو امام خمینی رہ کی مرھون منت بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ امام رہ نے اس انقلاب کو کامیاب بنانے میں بہت جدوجھد کی۔ اس مقصد سے امام رہ نے جلاوطنی بھی جیھلی ۔

محفل کی صدارت حجۃ الاسلام شیخ حسن قاسمی نے کی اپنے صدارتی تقریر میں انہوں نے لوگوں کو امام زمانہ عج کے رکاب میں دھہ فجر منانے کی توفیق حاصل ہونے پر مبارک باد پیش کی۔انہوں نے مزید بتایاکہ ان 10 دنوں میں لوگوں کو انقلاب اسلامی سے قبل اور بعد کی تاریخ کو واضح طور پر جاننے کہ ضرورت ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جس طرح حضرت موسی ع نے اپنے قوم کوظلمت سے نجات دلایا تھا۔اسی طرح امام خمینی رہ نے بھی اپنی قوم کو ظلمت سے نور کی راہ پر گامزن کیاہے۔آخر میں دعاءخیر،دعاء امام زمانہ عج اور دعاءانقلاب سے محفل اپنی اختتام کو پہنچی۔یہ سلسلہ 11 فروری تک مختلف ذیلی تنظیموں کے وساطت سے جاری رہیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .