۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
کرگل عشرہ فجر

حوزہ/ تمام انبیاء علیہم سلام اور ایمہ طاہرین علیہم السلام زراعت کے شعبہ سے وابستہ رہے ہیں اور لوگوں کو زراعت کی طرف راغب دلائی ہے۔اور اس کے لئے تاکید بھی کی ہے۔ ہمیں اپنے دوسرے شعبوں کے ساتھ ساتھ زراعت سے بھی منسلک رہنا لازمی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی ایران کے تینتالیس سال مکمل ہونے پر عشرہ فجر کی مناسبت سے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل لداخ کے شعبہ زراعت کی جانب سے جامع مسجد کرگل میں ایک عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا۔

تصویری جھلکیاں: جامع مسجد کرگل میں عشرہ فجر کی مناسبت سے ایک عظیم الشان محفل کا انعقاد

ذرائع کے مطابق، محفل کا باضابطہ آغاز حمید خان پشکم نےتلاوت کلام پاک سے کیا۔جس کے بعد بسیج زراعت کے ماہرینِ نے زراعت و باغبانی سے متعلق جدید ٹکنالوجی اورتحقیق کوپاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے زریعے بہترین انداز میں لوگوں کودکھایا۔مقررین میں ، حاجی محمد علی صدر بسیج زراعت، محمد عباس ریسرچ سکالر،انجینئر احمدعلی ، شبیر حسین فیاض کے علاوہ صدر محفل شیخ خادم صادقی قابل ذکر ہیں۔ اس دوران الطاف حسین راجہ نے انقلابی ترانہ پیش کیا جبکہ محمد حسین رہنما نے پرکی زبان میں زرعی موضوع پر اپنا کلام پیش کیا۔ نظامت کے فرایض آخوند محمدیوسف غفاری نے انجام دیئے۔

صدر محفل حجت الاسلام شیخ خادم صادقی نے اپنے صدارتی خطاب میں زراعت وکشاورزی کی اہمیت پرقرآن وحدیث کی روشنی میں کہا کہ تمام انبیاء علیہم سلام اور ایمہ طاہرین علیہم السلام زراعت کے شعبہ سے وابستہ رہے ہیں اور لوگوں کو زراعت کی طرف راغب دلائی ہے۔اور اس کے لئے تاکید بھی کی ہے۔ ہمیں اپنے دوسرے شعبوں کے ساتھ ساتھ زراعت سے بھی منسلک رہنا لازمی ہے۔ آخر پر دعایئہ کلمات سے محفل اختتام کو پہنچی۔محفل میں آئ کے ایم ٹی کرگل کے سربراہ حجت الاسلام شیخ صادق رجائی اور ڈگری کالج دراس کے پرنسپل و ماہر نباتات ڈاکٹر امجد عباسی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر بسیج زراعت و باغبانی آئ کے ایم ٹی کے جانب سے ہائڈروپونکس کے جدید زرعی تکنیک پر مبنی نمونے کو بھی محفل میں لوگوں کی تشویق و معلومات کے لئے رکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ مسجد کے باہری صحن میں مختلف زرعی مصنوعات کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .