حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایرانی سفارتخانے کے زیر اہتمام منعقدہ انقلابِ اسلامی ایران کی فتح کی سالگرہ کی سالانہ تقریب میں فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک وفد نے اس تحریک کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی سربراہی میں شرکت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، وفد میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما برائے بیرون ممالک خالد مشعل، موسیٰ ابو مرزوق، عزت الرشق اور حماس کے سیاسی بیورو کے ارکان حسام بدران شامل تھے۔
قطر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حمید رضا دہقانی نے حماس کے وفد کا خیرمقدم کیا اور حماس کے وفد نے انقلابِ اسلامی کی فتح کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور انقلابِ اسلامی کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کی امید ظاہر کی۔