۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امام خمینی میموریل ٹرسٹ

حوزہ/ مولانا شیخ صادق رجائی نے اپنے صدارتی خطبہ میں شعراء کو اپنے تخیلات کو اسلامی و انقلابی حقائق سے مزین کرکے بیان کرنے پر زور دیا۔ تاہم انہوں نے نوجوان شعراء کو علامہ اقبال و دیگر عظیم شعراء سے تاثر لینے پر زور دیا۔ انہوں نے شاعری کو لوگوں کے دلوں میں انقلاب برپا کرنے کا ایک موثر ذریعہ قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، انقلاب اسلامی ایران کے تینتالیس سال مکمل ہونے پر عشرہ فجر کے عنوان سے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل لداخ کے شعبہ بزم ادب کی جانب سے جامع مسجد کرگل میں ایک عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا۔

تصویری جھلکیاں: عشرہ فجر کی مناسبت سے لداخ میں عظیم الشان محفل کا انعقاد

محفل میں کرگل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شعراے کرام نے انقلاب اسلامی کے موضوع پر خوبصورت اشعار پیش کیے۔ محفل کا آغاز حافظ قرآن جناب مہدی ناصری نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔جن شعراء نے کلام پیش کیے ان میں جناب محمد حسین رہنما، جناب اکبر علی خان شاہین،جناب ناصرالدین خفی، جناب ہادی بلتی اور خمار تومیلی شامل ہیں۔جبکہ چییر مین آی۔کے۔ ایم۔ٹی۔ حجت الاسلام والمسلمین جناب شیخ صادق رجائی نے صدارت کے فرائض انجام دئیے۔

مولانا نے اپنے صدارتی خطبہ میں شعراء کو اپنے تخیلات کو اسلامی و انقلابی حقائق سے مزین کرکے بیان کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ادبی سرقہ ایک سنگین اخلاقی جرم ہے اور شعرا و ادباء کو ایسے کاموں سے خود کو دور رکھ کر ادبی خدمات انجام دینی چاہئے۔ تاہم انہوں نے نوجوان شعراء کو علامہ اقبال و دیگر عظیم شعراء سے تاثر لینے پر زور دیا۔ انہوں نے شاعری کو لوگوں کے دلوں میں انقلاب برپا کرنے کا ایک موثر ذریعہ قرار دیا۔

آخر پر دعایئہ کلمات سے محفل اختتام کو پہنچی، اس موقع پر بزم ادب کے وائس چیرمین الحاج محمد علی نوشین بھی موجود تھے، نیز مشہور پرگی شاعر جناب سجاد علی شجاعت نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .