۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
بنگلہ دیش

حوزہ/بنگلہ دیش کے مختلف علاقوں میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے سلسلے سے سیمینار و محفل کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جسمیں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے مختلف علاقوں میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے سلسلے سے سیمینار و محفل کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جسمیں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جیسور بنگلہ دیش کے جیسور   شہر شلپو اکاڈیمی میں مہدی مشن کی طرف سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہندوستان سے بطور مہمان خصوصی علماء کرام کو بھی دعوت دی گئی۔ مولانا سید ضامن جعفری، مولانا منیر عباس نجفی،اور جناب مشتاق احمد، ساتھ ہی بنگلہ دیش کے مقامی علماء میں جناب مولانا حبیب، اور مولانا اقبال موجود تھے۔

سمینار میں تمام مقررین نے تقریر کرتے ہوئے اپنا نظریہ پیش کیا۔ جسمیں مولانا منیر عباس نجفی نے کہا کہ جس طرح  سیدہ زہرا سلام اللہ علیہا نے ظالم کےسامنے سر کو نہیں  جھکایا اسی طرح ہم پر بھی فرض ہے کہ ہم بھی کبھی اپنے آپ کو ظالم کے سامنے سر تسلیم خم نہ کریں بلکہ ہمشیہ ظلم کی مخالفت کرتے رہیں۔

اسکے بعد خلنا  شہر کے مدرسہ میں  سمینار کا انعقاد کیا گیا جسکے مدیر جناب مولانا سید ابراھیم خلیل ہیں۔ اس سمینار میں شریک ہونے والے  معزز شخصیات ایرانی کونسلر جناب آقای حسن صحت، ہندوستان سے مولانا منیر عباس نجفی، جناب مشتاق احمد و جناب مولانا اطیار رحمان و دیگر مقامی علماء و شعراے کرام بھی موجود تھے۔

اطلاعات کے مطابق نراءل شہر کے گاؤں کولوڑہ اور پھول تلا  میں محفل منقعد کی گئی تھی جسمیں مقامی و بیرونی علماء کرام مولانا منیر عباس نجفی، مولانا اطیار رحمان، جناب مشتاق احمد موجود تھے۔

 اطلاعات کے مطابق تمام مقامات پر کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کیا،  سیمینار میں مومن اور مومنات تقریبا ۸۰۰ اور محفل میں ۲۰۰ سے زائد موجود تھے۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .