بدھ 26 فروری 2020 - 18:26
دعا اگر وقت پر قبول نہ ہو تو اس میں مصلحت پروردگار ہے، مولانا علی حیدر فرشتہ

حوزہ/حیدرآباد کے قدیم عاشور خانہ عنایت جنگ کی ڈیوڑھی میں حجت الاسلام و المسلمین سید جلال حیدر اور مولانا سید شان حیدر زیدی کے والد مرحوم کی مجلس ترحیم کا انعقاد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر حیدرآباد کے قدیم عاشور خانہ عنایت جنگ کی ڈیوڑھی میں حجت الاسلام و المسلمین سید جلال حیدر و مولانا سید شان حیدر زیدی کے والد مرحوم کی مجلس ترحیم کا انعقاد ہوا۔

مجلس کو صدر علماء و خطباء مولانا علی حیدر فرشتہ نے بعنوان دعا خطاب فرمایا اور انہوں نے عرض کیا کہ دعا مومن کو ہر وقت کرنا چاہے دعا اگر وقت پر قبول نہیں ہورہی ہے تو اس میں مصلحت پروردگار ہے مگر انسان یہ سمجہتا ہے کہ اللہ اس کی دعا نہیں سن رہا جب کہ خدا کسی بندہ کا برا نہیں چاہتا۔۔،

مجلس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ساتھ ہی  شہر حیدرآباد کے تمام علماء و ذاکرین بھی موجود تھے، 

ایرانی کونسلٹ اقای محمد حق بین قمی نے بھی حاضر ہوئے۔

آخر میں مومنین نے دونوں عالم دین کو ان کے والد مرحوم کی رحلت پر پرسہ پیش کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha