۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ایام فاطمیہ

حوزہ/ عزائے فاطمیہ کی تیاریاں شروع عزادار اپنے علاقوں کے عزا خانہ سجانے لگے اور ملک بھر میں الجواد فاؤنڈیشن کی جانب سے کتابیں اور پرچم پہچانے کی مہم جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایام عزائے فاطمیہ ہندوستان کے مخلتف علاقوں میں بڑی شان و شوکت کے ساتھ منایا جاتا ہے ملک کے مسلمان بنت رسول کا سوگ منا کر رسول مکرم اور معصومین علیہم السلام کی خدمت میں پرسا پیش کرتے ہیں۔

احیاء ایام فاطمیہ کے لئے الجواد فاونڈیشن کی جانب سے کتابیں اور پرچم پہچانے کی مہم شروع

ایام فاطمیہ کی تحریک کافی سال پہلے مراجع کرام کی جانب سے شروع ہوئی جو آج دنیا بھر میں بہت تیزی سے کامیاب ہوتی نظر آرہی ہے، اس تحریک کو ہندوستان میں 2004 سے لیکر ابھی تک الجواد فاؤنڈیشن نے شروع کیا اس تحریک عزائے فاطمیہ کو کامیاب کرنے میں الجواد فاؤنڈیشن کا قابل تحسین کار نامہ نظر آتا ہے۔

احیاء ایام فاطمیہ کے لئے الجواد فاونڈیشن کی جانب سے کتابیں اور پرچم پہچانے کی مہم شروع

ملک کی ہر بستی میں کتابین اور پرچم اور مبلغین کا اعزام جو عزائے فاطمیہ کو فروغ دینے میں کافی بہتر ثابت ہوا ان تمام کوشیشوں کو الجواد فاونڈیشن نے انجام دیا اس کا نتیجہ ملک کی ہر بستی میں عزائے فاطمیہ کے وقت نظر آتا ہے۔

تصاویر دیکھیں:

احیاء ایام فاطمیہ کے لئے الجواد فاونڈیشن کی جانب سے کتابیں اور پرچم پہچانے کی مہم شروع

آج ملک میں عزائے فاطمیہ کافی عقیدت کے ساتھ شیعیان و مسلمانان مناتے دیکھائی دیتے ہیں اور مومنین کی ہر بستی میں مجالس و ماتم اور جلوس کے ذریعہ بنت رسول کا غم مناکر رسول مکرم الاسلام اور معصومین کی خدمت میں پرسا پیش کرتے ہیں۔

احیاء ایام فاطمیہ کے لئے الجواد فاونڈیشن کی جانب سے کتابیں اور پرچم پہچانے کی مہم شروع

الجواد فاونڈیشن کے جنرنل سکریٹری مولانا سید مناظر حسین نقوی سے حوزہ نیوز کے نمایندہ نے معلوم کیا تو مولانا مناظر نقوی نے بتایا الجواد فاؤنڈیشن کی تمام تیاریان عزائے فاطمیہ کے حوالہ سے مکمل ہوچکیں ہیں الحمداللہ علماء کرام اپنی اپنی جگہوں پر کافی تیاریوں میں لگے ہیں کہ شہزادی دو عالم کا غم اسی شان و شوکت سے منایا جائے جیسے منانے کا حق ہے اور مومنین اور انجمین اور دیگر ادارجات بھی اپنی اپنی جگہوں پر مصروف ہیں کہ غم بنت رسول کو بہتر سے بہتر منا کر اپنے زمانہ کے امام یوسف زہرا عجل کو پرسا پیش کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .