۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی

حوزہ / آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی نے ایران اور دنیا کے حالات کو استثنائی قرار دیتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ میں درس اخلاق پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ ٰ شبیری زنجانی  نے ایران کے دینی مدارس کی اعلیٰ کونسل کے جنرل سیکرٹری آیت اللہ حسینی بوشہری سے ملاقات کی اور حوزہ علمیہ میں درسِ اخلاق کی ضرورت پر گفتگو میں امام خمینی(رہ) کے درسِ اخلاق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام خمینی(رہ) جب بھی درسِ اخلاق دیتے تھے تو چند دن تک حوزہ علمیہ کی فضا ہی کچھ اور ہوتی تھی۔ آج حوزہ علمیہ میں اخلاق کے ان دروس کی جگہ خالی ہے۔

آیت اللہ شبیری زنجانی نے اخلاق کی ترویج میں علماء کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: جب ہم حوزہ علمیہ کے ماضی پر نظر کرتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ ملک کے مختلف علاقوں میں لوگوں کی ہدایت کے لئے علماء کا لوگوں کے درمیان رہنا ہی کافی تھا اور لوگ علماء کے کردار سے درس حاصل کرتے تھے۔

انہوں نے سیرتِ معصومین علیھم السلام اور علماء شیعہ کے کردار کی طرف عدم توجہ کو اخلاقی مباحث  کو اہمیت نہ دینے کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا: طلاب کے لئے مجالس و محافل کا انعقاد ہونا چاہئے جس میں خطباء حضرات نورانی روایات اور بزرگ علماء کی سیرت سے استفادہ کرتے ہوئے اخلاقی موضوعات پر گفتگو کریں۔

آیت اللہ ٰ شبیری زنجانی  نے رواں ہفتے کے آخر میں حوزہ علمیہ میں تعطیلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: طلاب ان ایام میں علماء کی سیرت کا مطالعہ کر کے ان کی کامیابی  کے اسباب اور لوگوں سے ان کے برتاؤ کے انداز کو دیکھیں۔

انهوں نے کہا: اس مطالعے سے طلاب فرصت کے ایام سے استفادہ کریں گے اور گذشتہ ایام میں مطالعہ کی تھکاوٹ بهی دور ہو جائے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .