۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی

حوزہ/ آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے شہر قم میں بنیاد شہید کے سربراہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: دشمنوں کے مقابلے میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کے سلسلہ میں شہداء کے عظیم کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔ شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے عالمی استکبار کے مقابلے میں ملت ایران کو سر بلند کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ نوری ہمدانی نے شہر قم میں بنیاد شہید فاؤنڈیشن کے سربراہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: شہیدوں اور جانثاروں کی خدمت بہت بڑی خدمت ہے اور انقلاب اسلامی کی کامیابی اور دشمنوں کے مقابلے میں شہداء کے عظیم کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اپنی جانوں کو قربان کر کے عالمی استعمار کے مقابلے میں ملت ایران کو سرخرو کیا۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے مزید کہا: اسلام نے جہاد کو بہت زیادہ اہمیت دی ہے لیکن ہر کوئی جہاد کے اہل نہیں ہوتا۔جہاد کی اہمیت اس قدر زیادہ ہے کہ بہشت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ  مجاہدین کے لیےمخصوص ہے۔

انہوں نے کہا: جہاد ترک کرنے والے کو خدا ذلیل و رسوا کر دیتا ہے اور خدا وندمتعال نے جہاد کے ذریعے مسلمانوں کو عزت و کرامت عطا کی ہے۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا: اسلام میں ہر نیک کام کے ایک مخصوص درجات ہیں اور جہاد و شہید فاؤنڈیشن کا قیام بھی ان نیک کاموں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید کہا: شہداء کے وصیت ناموں کی طرف توجہ بھی ضروری ہے کیونکہ ان وصیت ناموں میں جہاد بالنفس، اخلاقی نکات اور ولایت فقیہ کی حمایت کی تاکید موجودہے۔ان وصیت ناموں میں ایسے نکات موجود ہیں کہ جن پر شہداء نے عمل کیا ہے۔ 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .